Tuesday, January 7, 2025
Homeالیکشن 2024پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں احتجاج کا...

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں احتجاج کا اعلان

Published on

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں احتجاج کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منتخب امیدوار آج اپنے پہلے اجلاس میں حلف اٹھانے والے ہیں.
تاہم پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ذریعے مبینہ طور پر صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھیننے کے خلاف احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جمعرات کے دن پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار میاں اسلم اقبال کی قیادت میں تمام پارٹی کے حمایت یافتہ جیتنے والے امیدوار پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مرکزی پنجاب کے لیے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے (ٹویٹر) X پر اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام امیدوار جنہیں فارم 47 میں نتائج کے حسابات میں دھاندلی کے ذریعے شکست دی گئی، وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکنان اور حامی بھی شامل ہوں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ “PDM گینگ” عوام کے لیے کبھی کچھ اچھا نہیں کرے گا کیونکہ وہ اب ان امیدواروں کے لیے جوابدہ ہیں جنہیں لوگوں نے بھاری مینڈیٹ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صورتحال اس وقت بہتر ہوگی جب لوگوں کو اپنے لیڈروں کو منتخب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this