Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل : پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو اضافی ٹیمیں...

پی ایس ایل : پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو اضافی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اضافی ٹیموں کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 2026 سے پی ایس ایل میں دو اضافی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔

پی ایس ایل : پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو اضافی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل 2025 آخری ٹورنامنٹ ہو گا جب اس میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی پی ایس ایل 2026 سے مزید دو ٹیموں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران پی ایس ایل 2025 کے لیے ونڈو پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی پی سی بی کا خیال ہے کہ اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل 10 کا انعقاد کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

اس مہینے کے شروع میں، پی سی بی نے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی تھی.

پی ایس ایل : پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو اضافی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی نے یہ بھی اعادہ کیا کہ وہ اگلے سیزن سے قبل مارکی پلیئرز کو سائن کرنے کے حوالے سے فرنچائزز کو مدد فراہم کرے گا۔

پی سی بی پشاور اور کوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ مقامات کے طور پر بھی غور کرے گا لیکن یہ دونوں شہروں کی حمایت سے مشروط ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سال مارچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن 9 کا ٹائٹل جیتا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments