Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹوزیر اعظم شہباز نے چیئرمین پی سی بی کو میرٹ...

وزیر اعظم شہباز نے چیئرمین پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر انتخاب یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

وزیر اعظم شہباز نے چیئرمین پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر انتخاب یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن مہمات کے بعد ملکی کرکٹ میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی۔

آج لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی کھوئی ہوئی شان کو واپس دلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پی سی بی کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ کرکٹ ٹیم پر زیادہ توجہ دیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے اور ملکی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کی اصلاح کی جائے اور کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے فیصلے کرنے کا اختیار سابق کپتان وقار یونس کو سونپ دیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ نقوی صرف انتظامی امور کی نگرانی کریں گے جبکہ وقار انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کمیٹیوں، کھلاڑیوں کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) اور کرکٹ کے دیگر اہم معاملات کے تمام فیصلوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق چیئرمین کو اختیار ہے کہ وہ اپنا اختیار کسی کو دے سکتے ہیں، اس طرح وہ اختیارات وقار یونس کو منتقل کر سکتے ہیں.

دریں اثنا، نقوی خود فی الحال انتظامی امور پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس میں آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن شامل ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرےگا۔

وزیر اعظم شہباز نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ محسن نقوی کی زیر نگرانی قذافی سٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید بنانے کی حقیقی ضرورت ہے۔

چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری سے مارچ تک پاکستان میں تین مختلف مقامات پر ہوگی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments