Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری آج سکھر کا دورہ کریں گے -...

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سکھر کا دورہ کریں گے – Zardari Sukkur Trip News

Published on

spot_img

Zardari Sukkur Trip News – صدر مملکت آصف علی زرداری آج سکھر کا دورہ کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری آج(پیر)کو سکھر کا دورہ کریں گے، صدر مملکت دورے کے دوران سندھ میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے

Zardari Sukkur Trip News – امن و امان کی صورتحال پرجائزہ لیا

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطا بق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر گزشتہ ماہ میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں سینئر وفاقی اور صوبائی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے.

Zardari Sukkur Trip News – جبکہ اجلاس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف حتمی آپریشن کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرزاور آئی جی سندھ پولیس کچے کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے، جبکہ اجلاس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف حتمی آپریشن کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کشموراور گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ حیدر آباد، سکھر موٹر وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ بھی اجلاس کا حصہ ہوگی۔

صدرمملکت کے سکھر دورے کے دوران سکھربیراج کے متاثرہ حصےکادورہ بھی متوقع ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this