Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsصدر مملکت کا یوم پاکستان، عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی...

صدر مملکت کا یوم پاکستان، عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان

Published on

صدر مملکت کا یوم پاکستان، عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ اس کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک تہائی قید کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی ہوگا۔

Latest articles

ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ سے ملاقات میں غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے...

جومل واریکن آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں...

وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا...

اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل پر حملے شروع کر دیں گے، یمنی حوثیوں کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا...

More like this