Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلبلوچستان حب ریلی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

بلوچستان حب ریلی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق گیارہویں ویں حب ریلی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جس کیلئے 51 کلومیٹر پر مشتمل دلچسپ و مشکل ٹریک بنایا گیا ہے۔حب ریلی کا 11 واں ایڈیشن کا میلہ اتوار کو بلوچستان کے علاقے حب میں سجے گا جس کیلئے ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی شروع کردی ہے۔

حب ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا ہے کہ 51 کلو میٹر کا نیا ٹریک تیار کیا گیا ہے جس کا آغاز اس بار گڈانی کی ساحلی پٹی سے ہوا، ٹریک میں چھوٹے بڑے موڑ بھی ہیں، صحرا بھی ہیں اور چھوٹی چٹانیں بھی ہیں، یہ پاکستان کی سب سے چھوٹی ریلی کہلاتی ہے جس طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چھوٹا فارمیٹ ہوتا ہے، چھوٹا ٹریک ہونے کی وجہ سے یہاں پر گاڑی کی رفتار کو بھی کنٹرول رکھنا ہوتا ہے اور بار بار موڑ آنے کی وجہ سے اس کے توازن کو برقرار رکھنا بھی ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، اس لیے پاکستان کے نامور ڈرائیورز اس ریلی میں شرکت کیلئے بلوچستان کا رخ کرتے ہیں۔

چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے بتایا کہ حب ریلی پہلے صرف 10 سے 15 کلو میٹر کی ہوا کرتی تھی، پھر آہستہ آہستہ اس ریلی کے ٹریک کو بڑھایا گیا جو اب 51 کلو میٹر تک جا پہنچا ہے، آنے والے وقت میں اس ٹریک میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واحد ریلی ہے جس کو حکومت کی سرپرستی نہیں ملتی، نہ ہی بلوچستان حکومت اس ریلی کو بلوچستان اسپورٹس کے کلینڈر کا حصہ بناتی ہے، اس کے اخراجات مختلف اسپانسرز کی مدد سے پورے کیے جاتے ہیں لیکن انہیں امید ہے جلد حب ریلی کو حکومت کی مالی مدد بھی ملے گی تاکہ اس کے ٹریک کو بڑھایا جاسکے۔
شجاعت شیروانی کا کہنا تھاکہ حب ریلی چار مختلف اقسام پر مشتمل ہوگی جس میں لیڈیز ایونٹ، ویٹرنز ایونٹ کے علاوہ اسٹاک کی چار اور پری پئیرڈ کی چار اقسام شامل ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی، گاڑیوں میں موجود حفاظتی سامان کا جائزہ لیا جائے گا، ہر گاڑی میں رول بار کا ہونا ضروری ہوگا تاکہ ڈرائیورزکی زندگی کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جاسکے۔

اس کے علاوہ حب ریلی کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments