اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ٹوٹنہم ہاٹسپر سے ہو ا، جہاں مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی، جس سے وہ لگاتار چوتھی بار پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔
اس میچ میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ نے دوسرے ہاف میں دو گول کرکے سٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ ہالینڈ نے پہلا گول کیون ڈی بروئن کے پاس کی مدد سے کیا ۔سٹی کے اہم گول کیپر ایڈرسن کی انجری کے باعث ان کی کی جگہ لینے والے سٹی کے بیک اپ گول کیپر سٹیفن اورٹیگا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ک اہم سیو کیے ۔ اورٹیگا نے کھیل میں سٹی کو آگے رکھنے کے لیے ، ٹوٹنہم کے ڈیجان کلوسیوسکی اور سون ہیونگ من کے شاٹس روکے اور سٹی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
اس کے بعد اسٹاپیج ٹائم میں، جب جیریمی ڈوکو کو پیڈرو پورو نے فاول کیا تب مانچسٹر سٹی کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ نے دوبارہ پنالٹی کک سے گول داغ دیا جو سیزن کا ان کا 38 واں گول ثابت ہوا ۔
ٹوٹنہم اچھا کھیلنے کے باوجود میچ جیتنے میں ناکام رہی ، اس نقصان کا مطلب ہے کہ وہ لیگ کے ٹاپ فور میں جگہ نہیں بنا سکتے، جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آسٹن ولا اگلے سیزن میں پہلی بار چیمپئنز لیگ میں کھیلے گی۔
اس جیت کے ساتھ مانچسٹر سٹی اب سٹینڈنگ میں آرسنل سے دو پوائنٹس آگے ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔ وہ واقعی اچھا کھیل رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ لگاتار چوتھی بار پریمیئر لیگ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، جو کہ ریکارڈ ثابت ہوگا ۔اتوار کو سیزن کے آخری کھیل آرسنل اور ایورٹن مدِمقابل ہوں گے جو یہ طے کرے گا کہ پریمیئر لیگ کا ٹائٹل کس کے سر سجتا ہے آرسنل یا مانچسٹر سٹی ۔