فلوریڈا خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد ہلاک
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو لے جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 30 منٹ پر واقعہ پیش آیا جب بس پک اپ ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی، بس میں 53 مزدور سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق بس میں سوار افراد تربوز کے فارم پر جا رہے تھے۔
ہائی وے پٹرولنگ افسر نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 40 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
میکسیکو کی خارجہ تعلقات کی سیکرٹری ایلیسیا بارسینا نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہوا کہ فلوریڈا میں میکسیکو کےکسانوں کے ساتھ ایک المناک بس حادثہ پیش آیا ہے۔مگر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جہاز میں سوار 4 درجن سے زیادہ افراد میں سے کتنے میکسیکو سے تھے۔
ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق، اورلینڈو میں میکسیکو کا قونصل خانہ مزید جاننے اور مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا تھا۔ فلوریڈا ہائی وے پٹرول نے کہا کہ مرنے والوں کے نام رشتہ داروں کو مطلع کیے جانے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔