Wednesday, July 3, 2024
پاکستانپیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

ذرائع نے بتایاکہ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی رائے دی۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ارکان نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینےپرتحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ارکان نے پی ایس ڈی پی پر اعتماد میں نہ لینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ میں حکومت سے مسلسل رابطے کررہاتھا، پی ایس ڈی پی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا،بات چیت نہیں کی گئی، یہ طے تھا کہ چاروں صوبوں میں پی ایس ڈی پی بیٹھ کرطےکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پر بھی اعتماد میں نہیں لیاگیا، وہ کہتے ہیں ہم نےبریفنگ دی ہے،بریفنگ اور غوروخوص میں فرق ہوتاہے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...