Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsپی آئی اےنے پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز کرنے سے...

پی آئی اےنے پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز کرنے سے روک دیا

Published on

پی آئی اےنے پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز کرنے سے روک دیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے پائلٹوں اور کیبن سٹاف کو روزے کی حالت میں پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف ان کی اپنی بلکہ کسی بھی طیارے میں سوار مسافروں اور زمین پر موجود دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے کارپوریٹ سیفٹی منیجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سینٹر کے سفارشات پر عملے کے ارکان کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سینٹر کی طرف سے تمام کیبن کریو ممبران کو ایک خط میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس میں طیارے اور زمین پر موجود دیگر افراد کو نقصان پہنچنے کے خطرے کے باعث روزے کی حالت میں جہاز نہ اڑانے کا مشورہ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ روزہ کی حالت میں پرواز کرنا ایک امکان ہے، لیکن ایسی صورت میں خطرے کا عنصر قابل غور ہے اور حفاظت کا مارجن کم سے کم ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں، غلط اور تاخیر سے کیے گئے اقدامات سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں.

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ “روزے کی حالت میں توجہ مرکوز کرنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، حرکات بھی سست ہونے لگتی ہیں اور قوت برداشت بھی کم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا ان تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ روزے کی حالت میں پرواز کرنا نہ صرف آپ کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور ہنگامی صورتحال میں اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں.”

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this