Sunday, January 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ، سٹی کے فل فوڈن کو پلیئر آف دی سیزن...

پریمیئر لیگ، سٹی کے فل فوڈن کو پلیئر آف دی سیزن قرار دے دیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے فل فوڈن کو پریمیئر لیگ کا پلیئر آف دی سیزن قرار دیا گیا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ کے 23 سالہ مڈفیلڈر کو فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن کے فٹبالر آف دی ایئر کے لیے ووٹ دیا گیا تھا۔

فوڈن نے اتوار کو ہونے والے سٹی کے فائنل گیم سے پہلے اس سیزن میں پریمیئر لیگ میں کیریئر کے بہترین 17 گول کرنے کےساتھ آٹھ اسسٹ بھی فراہم کیے.

فوڈن نے کہا کہ “یہ ایوارڈ جیتنا ایک ایسی کامیابی ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے۔”

پریمیئر لیگ کو عالمی سطح پر بہترین لیگ سمجھا جاتا ہے، اور مجھے بہت سے دوسرے لاجواب کھلاڑیوں کے ساتھ نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے اپنے کلبوں کے لیے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بہترین سیزن گزارا۔

Erling Haaland is the only player to have scored more goals for City than Foden this season
Erling Haaland is the only player to have scored more goals for City than Foden this season

اس سیزن میں ایرلنگ ہالینڈ واحد کھلاڑی ہے جس نے سٹی کے لیے فوڈن سے زیادہ لیگ گول کیے ہیں۔ اگر سٹی اتوار کو ہوم اسٹیڈیم میں ویسٹ ہیم کے خلاف جیت جاتا ہے، تو وہ ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے لگاتار چوتھا انگلش ٹائٹل اپنے نام کر لے گا.

فوڈن نے مزید کہا، “مجموعی طور پر، میں نے اس سیزن میں جس طرح سے کھیلا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں اور واقعی خوش ہوں کہ میں پورے سیزن میں گولز اور اسسٹ کے ساتھ سٹی کی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہا ہوں۔”

“میں سٹی کے تمام عملے، کوچز اور خاص طور پر اپنی ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ اور میں اس موقع پر ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے ووٹ دیا کیونکہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے .”

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this