Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ:پی او آر اور اے سی سی کارڈ غیر مؤثر، افغان شہریوں کی واپسی کا حکم

Peshawar High Court decision POR and ACC cards ineffective, orders return of Afghan citizens

Peshawar High Court decision POR and ACC cards ineffective, orders return of Afghan citizens

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے افغان شہریوں کے قیام سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ اب پاکستان میں رہائش کے لیے قابلِ قبول دستاویزات نہیں رہے، جس کے بعد ان کارڈز کے حامل افراد کا قیام غیرقانونی تصور ہوگا۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں سنگل بینچ نے غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار تقریباً 50 افغان شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزاروں کے پاس کوئی مؤثر قانونی دستاویز موجود نہیں تھی، جس کی بنیاد پر وہ پاکستان میں رہ سکتے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں یہ افراد فارنرز ایکٹ 1946 کی متعلقہ دفعات کے تحت جرم کے مرتکب ہوئے ہیں، جبکہ قانون کے مطابق ایسے غیرملکی افراد کو ضمانت دینا بھی محدود ہے جو بغیر اجازت ملک میں مقیم ہوں۔

سماعت کے دوران حکومتی نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی ان کارڈز کی حیثیت ختم کر چکی ہے۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک تھی، جس کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی، جبکہ اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی مرحلہ وار واپسی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی منصوبہ کے تحت متعلقہ اداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے ملک بدر کریں۔

فیصلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام گرفتار افغان شہریوں کی ایک ماہ کے اندر واپسی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Tags: افغان سٹیزن کارڈ پروف آف رجسٹریشن پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ

Post navigation

Previous: امریکی کمیشن کی سخت رپورٹ، بھارت کو خصوصی فہرست میں ڈالنے کی تجویز
Next: سعودی عرب کا ایران کو دو ٹوک پیغام: صبر ختم ہونے کو، جوابی کارروائی کا واضح اشارہ

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

یہ بھی پڑہیے

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.