Saturday, January 4, 2025
HomeTop Newsپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مل کر وفاق میں حکومت...

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان

Published on

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں۔

اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں اور ہم حکومت سازی پر عملدرآمد کریں گے، ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مزاکرات کے بعد شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم جبکہ صدرِ پاکستان کے عہدہ کے لیے آصف علی زرداری کو منتخب کیا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان سمجھوتے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی (ن) لیگ کا ہوگا۔
سندھ اور بلوچستان کی گورنر شپ (ن) لیگ کو ملے گی جب کہ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this