Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کا ٹیم کے حوصلے اور کارکردگی کو بڑھانے کے...

پی سی بی کا ٹیم کے حوصلے اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کامیاب کنکشن کیمپ کا انعقاد

پی سی بی کا ٹیم کے حوصلے اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کامیاب کنکشن کیمپ کا انعقاد

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے اراکین کے درمیان رابطے، تعاون اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پیر کو “کنکشن کیمپ” کا انعقاد کیا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے ٹیم کے لیے آنے والے مصروف سیزن کو دیکھتے ہوئے کیمپ کو بروقت قرار دیا۔

نصیر نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مصروف شیڈول ہے، اور یہ ایک ساتھ بیٹھ کر معاملات پر بات کرنے کا صحیح وقت تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی بہتر کارکردگی کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے اور کیمپ نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کا موقع فراہم کیا۔

پاکستانی ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا کرسٹن نے ریمارکس دیئے کہ “کنکشن کیمپ شاندار تھا

ہم نے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے بارے میں بات کی، اور مجھے یقین ہے کہ ہم نے اس اجتماع کا مقصد بڑی حد تک حاصل کر لیا ہے ہر کسی نے پاکستان کرکٹ کے وقار کو بحال کرنے کے لیے حقیقی عزم ظاہر کیا ہے.

کیمپ میں شامل ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے کرسٹن کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے ٹیم کے اندر مضبوط بانڈ کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

گلیسپی نے کہا کہ “ایک ساتھ بیٹھنے کا یہ ایک شاندار موقع تھا ہمیں ایک دوسرے سے جڑنے کی ضرورت ہے، اور ایسا کرنے کا یہ صحیح وقت تھا۔”

دن بھر کے سیشن میں 8 ٹاپ کرکٹر شامل تھے: بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان اور شان مسعود۔

یاد رہے کہ کیمپ کا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے مشترکہ وژن اور مشن بنانا تھا اور 1952 میں ٹیسٹ سٹیٹس حاصل کرنے کے بعد سے ٹیم کے ساتھ وابستہ فخر اور عمدگی کو بحال کرنے کے لیے ایک واضح راستہ طے کرنا تھا۔

اس اقدام کا مقصد نوجوان کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرنا بھی تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے میدان کے اندر اور باہر اپنی پرفارمنس کے ذریعے مثال قائم کریں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments