Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیفلسطین کا اسرائیل سے غزہ کی تعمیر نو کے اخراجات کا مطالبہ

فلسطین کا اسرائیل سے غزہ کی تعمیر نو کے اخراجات کا مطالبہ

Published on

spot_img

فلسطین کا اسرائیل سے غزہ کی تعمیر نو کے اخراجات کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے غزہ کی تعمیر نو کا مالی بوجھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے.

ترکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے غزہ کی تعمیر نو کا مالی خرچہ برداشت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ عزم کا مظاہرہ کرے۔

فلسطین کے وزیر عظم محمد اشتیہ نے رملہ میں جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور تسوجی کیوٹو سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے اور اسرائیل کو غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے.

محمد اشتیہ نے اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف شدید مظالم کا ارتکاب کرتا ہے، نسل پرستی کو فروغ دیتا ہے اور ایسا برتاؤ کرتا ہے جیسے وہ قانونی نتائج سے محفوظ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترجیح یہ ہے کہ غزہ کی پٹی, یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینی لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکا جائے.

واضح رہے کہ فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ حکومت سے مستعفی ہونے کا علان کر چکے ہیں تاہم وہ اس وقت تک نگراں انتظامیہ کے طور پر کام کریں گے جب تک کہ کوئی نئی حکومت تشکیل نہیں پاتی.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this