Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان ویمنز ہیڈ کوچ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے...

پاکستان ویمنز ہیڈ کوچ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے لیے پرامید

Published on

spot_img

پاکستان ویمنز ہیڈ کوچ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے لیے پرامید

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کے نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ محمد وسیم نے اے سی سی ایشیا کپ 2024 کی مہم روایتی حریف بھارت کے خلاف فتح کے ساتھ شروع کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔

وسیم کو گزشتہ ماہ سابق ٹیسٹ باؤلرز عبدالرحمان اور جنید خان کے ساتھ بالترتیب اسپن باؤلنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے نیشنل بنک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنا نیا کردار سنبھالنے پر جوش کا اظہار کیا۔

وسیم نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ یہ میرا پہلا تجربہ ہوگا، کوچنگ اسٹاف کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔

انہوں نے ایشیا کپ 2024 کی تیاری کے لیے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کی، جوکل ختم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تربیتی کیمپ کے دوران مختلف اسٹریٹجک منصوبوں پر کام کیا ہے لیکن ہمیں ایک بہتر سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ہم نے کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور ان کی فٹنس کی سطح کو بہتر بنانے پر بھی کام کیا میں اپنی ٹیم کی فٹنس اور فیلڈنگ کے معیارات سے مطمئن ہوں۔

سابق بلے باز نے یہ بھی بتایا کہ خواتین کرکٹرز بھی اپنے مرد ہم منصبوں کی طرح ایسی ہی توقعات رکھتی ہیں انہوں نے کیمپ میں خواتین کی ٹیم کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے ہوں گے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ میچز دینے چاہئیں.

وسیم نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کوچز کے ساتھ مل کر خواتین کی ٹیم کے لیے ایک نیا کپتان تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم نئے کپتان کو تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ میں نہیں مانتا کہ صرف سینئر کھلاڑی کو ہی کپتان بنایا جانا چاہیے۔

ایشیا کپ کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ہیڈ کوچ نے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے لیے پلان بنانے کے بارے میں کھل کر کہا۔

وسیم نے کہا کہ ہندوستان سمیت ہر ٹیم کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے ہم نے نیپال اور متحدہ عرب امارات کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے رہے ہم ایشیا کپ کی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں ۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایشیاکپ میں شرکت کے لیے کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئی وہ اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلیں گے۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this