Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کا سری لنکا کو شکست دے کر ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ...

پاکستان کا سری لنکا کو شکست دے کر ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز

پاکستان کا سری لنکا کو شکست دے کر ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

ہدف (117) رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ناکام ہو گئی اور مقررہ 20 اوور میں صرف 85/9 کا مجموعی اسکور ہی بنا سکی.

ایشین چیمپیئن نے تعاقب میں ایک متزلزل آغاز کیا کیونکہ وہ اپنے فارم میں موجود کپتان چماری اتھاپتھھو (6) کو تیسرے اوور میں صرف 9 رنز پر کھو بیٹھے۔

اوپننگ بلے باز وشمی گونارتنے نے پھر ہرشیتھا سماراویکرما کے ساتھ مل کر بحالی کا آغاز کیا لیکن عمیمہ سہیل نے اپنے لگاتار اوور میں 2 وکٹ لے کر سری لنکا کو پریشان کردیا۔

گونارتنے نے 34 گیندوں پر 20 رنز بنائے،اس کے بعد نیلکشیکا سلوا نے اپنی 22 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی اور سری لنکا کے لیے ٹاپ اسکورر رہیں۔

گنارتنے اور سلوا کے علاوہ سری لنکن بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگر میں جگہ نہیں بنا سکا۔

Fatima Sana-Image Credit-PCB
Fatima Sana-Image Credit-PCB

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹ حاصل کیں، اس کے بعد فاطمہ ثنا، نشرا سندھو اور عمائمہ سہیل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے، پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے سری لنکا کے اسپن سے بھرے باؤلنگ اٹیک کے خلاف جدوجہد کی.

گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا کیونکہ کماری نے اپنے دونوں اوپنرز گل فیروزہ (2) اور منیبہ علی (11) کو 4 اوور کے اندر صرف 17 رنز دے کر آؤٹ کر دیا۔

سری لنکا کی کپتان اتھاپتھو نے پاکستان کے غم میں مزید اضافہ کیا جب انہوں نے اننگز کے چھٹے اوور میں تجربہ کار سدرہ امین کو آؤٹ کیا دائیں ہاتھ کی بلے باز نے ایک باؤنڈری کی مدد سے 10 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

اس کے بعد نوجوان کھلاڑی عمائمہ سہیل کو تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے جوائن کیا دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے محتاط 25 رنز کی شراکت قائم کی یہاں تک کہ 10ویں اوور میں عمائمہ کاویشا دلہری کا شکار ہو گئی۔

عمائمہ نے ایک چوکا لگا کر 19 گیندوں پر 18 رنز بنائے.

جب گرین شرٹس کے لیے 100 رنز کی رکاوٹ کو عبور کرنا مشکل دکھائی دے رہا تھا، تو فاطمہ ثناء اپنی ٹیم کے لیے کھڑی ہوئیں اور ناشرا سندو (6) کے ساتھ یک طرفہ شراکت قائم کی انہوں نے 20 گیندوں پر 30 رنز بنائے.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments