Friday, July 5, 2024
الیکشن 2024پاکستان(ٹویٹر) X سروسز تک رسائی بحال کرے, امریکی رکن کانگریس کا امریکی...

پاکستان(ٹویٹر) X سروسز تک رسائی بحال کرے, امریکی رکن کانگریس کا امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ

پاکستان(ٹویٹر) X سروسز تک رسائی بحال کرے, امریکی رکن کانگریس کا امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس گریگ کیسر نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی حکام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر(X) تک رسائی بحال کرنے کا مطالبہ کرے، جو پاکستان میں چوتھے روز بھی بند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ (ٹویٹر) X پر ایک پوسٹ میں گریگ کیسر نے لکھا کہ پاکستانی (ٹویٹر) X کو انتخابات کے بعد کی مداخلت کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب پاکستانی حکام مسلسل تیسرے دن (ٹویٹر) X تک رسائی کو روک رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ (امریکی) ریاستی محکمہ کو (پاکستانی) حکام سے (ٹویٹر) X تک رسائی بحال کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ ہمارے اتحادیوں کو آزادی اظہار اور جمہوریت کے بنیادی معیارات پر پورا اترنا چاہیے۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...