Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsپاک بحریہ نے چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا

پاک بحریہ نے چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا

Published on

پاک بحریہ نے چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا اور تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی، قومی جہاز اور آبدوز سازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مقامی طور پہ جدید آبدوز کی تیاری میں وزرات دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ہنگور کلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کاوشوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

سربراہ پاک بحریہ نے آبدوز کی تیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی کے تعاون پر متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this