Sunday, January 5, 2025
Homeایرانپاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت...

پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کردیا

Published on

پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نےایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کی اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے ایرانی کشتی کے تمام 8 ماہی گیروں کو بچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی ماہی گیروں کی کشتی پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بچالیا تھا، آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this