Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کے پاس ایران کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا

1 minute read
پاکستان کے پاس ایران کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا

پاکستان کے پاس ایران کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، نگران وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایران کا پاکستان پر حملہ غلط اقدام تھا اور اس حملے کی توقع نہیں تھی، پاکستان کے پاس ایران کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تکمیل پاکستان کے لیے مسلم لیگ(ق) سے اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا، قوم پرستوں سے بات چیت کا حامی تھا لیکن میرا ماننا ہے کہ قوم پرستوں کے علاوہ دیگر بھی بلوچوں کے نمائندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات اور سیاسی سوچ رکھنے والوں کو ہی حکومت کا سربراہ ہونا چاہیے اور نگران وزیراعظم بننے کی تجویز کا پہلے سے علم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات اور وقت کم تھا لیکن پھر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں کامیابی ملی، اس حوالے سے حکومت کی کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ محصولات میں اضافہ اور اخراجات میں کمی حکومت کا بڑا مسئلہ ہے اور رہے گا، ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں، ٹیکسوں کے نظام میں بہتری کے بغیر چارہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری طویل عمل ہے، پی آئی اے کے اثاثے اور واجبات کی ادائیگیوں سمیت دیگر معاملات ہیں، نجکاری کے معاملے پر کافی اقدامات کیے ہیں، ایس آئی ایف سی کا فورم سابق حکومت نے تشکیل دیا اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قانون سازی کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس کا تسلسل جاری رکھا، یہ بہترین فورم ہے، اس سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، آئندہ حکومت اس تسلسل کو جاری رکھے گی، ایس آئی ایف سی کے ذریعے متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، 8 فروری کو ملک میں انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا، چند دن میں نئی حکومت کے خدوخال واضح ہو جائیں گے، سیاسی عدم استحکام دم توڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کے تصور پر حملہ کیا گیا، قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، سیاسی جماعتوں میں انفرادی اثرورسوخ زیادہ ہے، 9 مئی واقعہ میں کچھ لوگ ملوث ہیں لیکن اس کے لیے پوری سیاسی جماعت کو فسادی نہیں کہہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9مئی میں ملوث افراد نے نامعقول کام کیا جس کے سنگین نتائج ہیں، ہم کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کر رہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عوام جس کو بھی منتخب کریں گے وہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کریں گے اور اس پر قابو پا لیں گے، حکومت کسی مخصوص جماعت کو سہولت فراہم نہیں کر رہی، تمام سیاسی جماعتوں سے مساوی سلوک کیا جا رہا ہے۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کونسا ملک ہے جو بغیر پاسپورٹ کے کسی کو سفر کی اجازت دیتا ہے، میں ریاست پاکستان کا حامی ہوں، امیگریشن قوانین کے تحت آمدورفت ہوتی ہے، غیر قانونی غیر ملکی تارکین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ درست تھا اور آئندہ حکومت کو اس کا تسلسل برقرار رکھنا چاہیے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایران کا پاکستان پر حملہ غلط اقدام تھا اور اس حملے کی توقع نہیں تھی، پوری دنیا نے پاکستان کے اقدام کو سراہا اور ہم اپنی سرحد پر چوکس رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے موجودہ چینلز کو بروئے کار لانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان کے پاس ایران کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، پاکستان اپنے فیصلے خود کرتا ہے اور حملے کے جواب کا فیصلہ بھی ہمارا اپنا تھا۔

Tags: آرمی چیف مسلم لیگ(ق) مہاجرین نگران وزیراعظم نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

Post navigation

Previous: پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
Next: قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

یہ بھی پڑہیے

FIFA Series: Mauritania defeats Pakistan 1-0 after thrilling encounter-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیدی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

US blockade of Hormuz, Iran's stern warning - tensions rise after failed talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، ایران کا سخت انتباہ—ناکام مذاکرات کے بعد کشیدگی عروج پر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.