Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں عید منائی

Published on

spot_img

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں عید منائی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں عید منائی اور ہوٹل میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

عید کی نماز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پڑھائی نماز کے بعد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے بابر اعظم نے پانچ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ امریکہ میں اپنے قیام کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ باقی ٹیم وطن روانہ ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

کپتان کے علاوہ جو 22 جون کو پاکستان روانہ ہوں گے، پیچھے رہ جانے والے کھلاڑیوں میں عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان شامل ہیں۔

عامر ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈربی شائر کنٹری کرکٹ کلب کو جوائن کریں گے جبکہ ٹیم کے ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے کے بعد کوچ گیری کرسٹن بھی گھر روانہ ہوں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this