Monday, October 28, 2024
الرئيسيةTop Newsآکسفورڈ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

آکسفورڈ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

Published on

spot_img

آکسفورڈ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپس دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے تحت، بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی جو کہ دنیا کےمعتبر اداروں میں سے ایک ہے،میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل اسکالرشپ ملے گی، یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ میں بتائی گئی۔

پروگرام کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں اپنے طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے کا موقع فراہم کرنے پر فخر ہے جہاں بے نظیر بھٹو اور دیگر عظیم رہنماؤں نے تعلیم حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “تعلیم ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کھولنے کی کلید ہے، اور ہم انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

سرفراز بگٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ پی پی پی حکومت کی طرف سے حاصل کیا گیا ایک اور سنگ میل ہے، جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نگرانی میں سخت محنت کر رہی ہے۔

Latest articles

پی سی بی کے چئیرمین نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنے کی وجہ بتا دی

پی سی بی کے چئیرمین نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنے...

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان...

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم کی واپسی

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا، زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر،...

نان فائلر شخص اب گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر گاڑیاں...

More like this