Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت...

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت پیش کرنے کا حکم

Published on

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس عدالت میں سائفر کیس کی پہلی سماعت ہوئی جہاں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو جج ابوالحسنات نے استفسار کیا کہ ’ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کہاں ہے؟‘ جس پر عدالتی عملے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت کو فراہم کر دی۔

اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’سائفر کیس کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا‘، بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا تھا، عدالتی فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیر قانونی اور جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے 29 اگست سے 15 نومبر تک ہونے والا سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا گیا تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی درست قرار دی گئی ہے، اس کیس میں عمران خان کی اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر معمولی حالات میں جیل کے اندر ٹرائل کیا جا سکتا ہے لیکن قانون کے تحت جیل ٹرائل اوپن یاان کیمرا ہوسکتا ہے اور 13نومبرکو کابینہ منظوری کے بعد جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کا ماضی پراطلاق نہیں ہوگا۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this