Friday, October 4, 2024
Homeکھیلنوواک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن کے 15ویں کوارٹر فائنل میں رسائی

نوواک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن کے 15ویں کوارٹر فائنل میں رسائی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ نے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو آسانی سے شکست دے کر ومبلڈن میں اپنے 15ویں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جوکووچ نے 6-3، 6-4، 6-2 کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی.

سینٹر کورٹ پر پیر کے فائنل میچ سے پہلے، جوکووچ نے کہا کہ جب وہ رونے کے خلاف کھیلے گا تو “آتش بازی” ہوگی۔رونے اس سے قبل جوکووچ کو دو بار شکست دے چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹینس میں ابھرتا ہوا اسٹار بن گئے۔

تاہم، اس بار رونے نے جوکووچ کو زیادہ چیلنج نہیں کیا۔ اس کے پاس جوکووچ کی سروس کو توڑنے کے صرف دو مواقع تھے لیکن وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ حالانکہ کھیل کے دوران جوکووچ کے پیٹ میں تکلیف تھی،وہ اپنا پیٹ پکڑے ہوئے اور پوائنٹس کے درمیان گہری سانسیں لے رہے تھے۔اس کے باوجود اس نے میچ پر قابو پالیا اور صرف دو گھنٹے میں باآسانی جیت حاصل کی .

Djokovic beats Rune - then accuses fans of 'disrespect'
Djokovic beats Rune – then accuses fans of ‘disrespect’

میچ میں بہت سے شائقین رونے کی حمایت کر رہے تھے اور بہت جوش و خروش سے اس کے نام کے نعرے لگا رہے تھے، جو جوکووچ کے خیال میں ان کی بے عزتی تھی .

جوکووچ نے کہا کہ انہیں مداحوں کے رویے کو برا محسوس کیا اوروہ رونے کو خوش کرنے کے بہانے ان پر طنز کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا “میں 20 سال سے ٹینس کھیل رہا ہوں۔ میں سب کچھ سمجھتا ہوں جو ہوتا ہے۔ آپ لوگ مجھے چھو نہیں سکتے ۔”

جوکووچ، جو 37 سال کے ہیں، اپنے آٹھویں ومبلڈن ٹائٹل اور ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلیم جیتنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
ان کا اگلا مقابلہ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا، جو فرانس کے آرتھر فلز کو 6-2، 6-4، 4-6، 6-3 کے اسکور سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

دن کے ایک اور دلچسپ مقابلے میں امریکی ٹیلر فرٹز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے چوتھے سیڈ الیگزینڈر زویریف کو شکست دی .

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments