Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsشمالی کوریا کا آبدوز سے کروز میزائل داغنے کا تجربہ کامیاب

شمالی کوریا کا آبدوز سے کروز میزائل داغنے کا تجربہ کامیاب

Published on

spot_img

شمالی کوریا کا آبدوز سے کروز میزائل داغنے کا تجربہ کامیاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے آبدوز سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا، شمالی کوریا کے حکام کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل شمالی کوریا نے امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں کے جواب میں پانی کے اندر جوہری ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے حال ہی میں مشترکہ بحری مشقیں کی تھیں جس میں امریکی جوہری صلاحیت کا حامل ایئر کرافٹ کیریئر بھی شریک تھا۔

ان مشقوں پر رد عمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ان مشقوں سے شمالی کوریا کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں لہٰذا اس کے ردعمل میں ہم نے اپنے زیرِ آب جوہری ہتھیاروں کے نظام ’ہائیل۔5-23‘ کا اہم تجربہ کیا تھا۔

پچھلے سال کے اوائل میں شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے زیر آب جوہری حملہ کرنے والے ڈرون کے متعدد تجربات کیے ہیں تاہم حال میں جس نظام کا تجربہ کیا گیا ہے وہ مختلف ہے۔

ہائیل کا کوریا کی زبان میں مطلب سونامی ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ نظام سمندر میں سونامی کو جنم دے سکتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this