گندم کی برآمد پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے گندم کی برآمد کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، میں ایوان کے سامنے یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ گندم کی برآمد کے لیے ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہے.
تاہم پی ٹی آئی حکومت کے چینی اور گندم کے گھپلوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ ماضی میں گندم اور چینی پہلے ایکسپورٹ اور بعد میں امپورٹ کی جاتی تھی اور اربوں کھربوں روپے کہاں گئے یہ تاریخ کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر کو فلور دینے کے لیے ’’کھلے دل‘‘ کا مظاہرہ کرنے پر بھی سراہا جو اسد قیصر کی سپیکر شپ کے دوران نہیں کیا گیا۔