Tuesday, October 15, 2024
Homeامریکہآئندہ پارٹی کنونشن میں مجھے چیلنج کریں یا ٹرمپ کے خلاف میری...

آئندہ پارٹی کنونشن میں مجھے چیلنج کریں یا ٹرمپ کے خلاف میری حمایت کریں، امریکی صدر جو بائیڈن کا ناقد پارٹی رہنمائوں کو جواب

آئندہ پارٹی کنونشن میں مجھے چیلنج کریں یا ٹرمپ کے خلاف میری حمایت کریں، امریکی صدر جو بائیڈن کا ناقد پارٹی رہنمائوں کو جواب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے “اے پی پی “کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ڈیموکریٹ ناقدین سے کہا کہ آئندہ ماہ شکاگو میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں انہیں چیلنج کریں یا پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی حمایت کریں۔

اردو نیوز کے مطابق جو بائیڈن نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ انتخابی دوڑ میں رہنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس دوڑ سے دستبردار نہیں ہو رہے۔انہوں نےکہا کہ یہ اکھٹے ہونے اور ایک متحد پارٹی کے طور پر آگے بڑھتے ہوئے ڈونلد ٹرمپ کو شکست دینے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں موجود اشرافیہ سے بہت زیادہ مایوس ہیں،ان میں سے جس کا بھی خیال ہے کہ انہیں انتخاب نہیں لڑنا چاہیے، وہ ان کے خلاف لڑیں، صدارتی امیدوار کا اعلان کریں اور انہیں کنونشن میں چیلنج کریں۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں جو بائیڈن دباؤ برداشت کریں گے اور دوڑ میں شامل رہیں گے،ان کی انا ہے اور وہ دستبردار نہیں ہونا چاہتے۔

رکن کانگریس ایڈم سمتھ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے چھٹے سینئر عہدیدار ہیں جنہوں نے عوامی سطح پر جو بائیڈن سے کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ایڈم سمتھ نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے جو بائیڈن بہترین شخص نہیں ہیں،تاہم ڈیموکریٹ جماعت کے دیگر سینئر ارکان نے جو بائیڈن کی حمایت کی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments