Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsخیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Published on

خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نو منتخب ارکان نے شدید بدنظمی کے دوران حلف اٹھا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر مشتاق غنی نے کی، اجلاس کے آغاز میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

بعد ازاں اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کے 116 ارکان سے عہدے کا حلف لیا، مشتاق غنی نے تمام ارکان کو مبارکباد بھی دی، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد بھی خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

حلف لینے والے ارکان میں سنی اتحاد کونسل کے 87، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9، (ن) لیگ کے 8، پیپلز پارٹی کے 5، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے 2 اور 4 آزاد ارکان شامل ہیں۔

مشتاق غنی نے بتایا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اجلاس کے آغاز میں کارکنان نے ایوان میں ہلڑ بازی کرتے ہوئےمینڈیٹ چور کے نعرے لگائے جس کے باعث اجلاس ڈیرھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما ثوبیہ شاہد نے ایوان میں گھڑی ہاتھ میں اٹھا کر لہرا دی جس پر پی ٹی آئی کارکنان نے ثوبیہ شاہد پر پانی کی بوتل دے ماری، ساتھ ہی کارکنان نے ثوبیہ شاہد پر لوٹا بھی پھینک دیا۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this