Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالنیو کیسل کے مڈ فیلڈر سینڈرو ٹونالی کو جوئے کی وجہ سے...

نیو کیسل کے مڈ فیلڈر سینڈرو ٹونالی کو جوئے کی وجہ سے پابندیوں اور جرمانے کا سامنا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے نیو کیسل یونائیٹڈ کے 23 سالہ مڈفیلڈر سینڈرو ٹونالی پر بیٹنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ وہ پہلے ہی اطالوی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے اٹلی میں بیٹنگ کرنے پر 10 ماہ کی پابندی کا سامنا کر رہا ہے۔

اب، ایف اے کا کہنا ہے کہ اس نے نیو کیسل کے لیے کھیلتے ہوئے اگست اور اکتوبر 2023 کے درمیان 50 میچوں پر شرطیں لگائیں۔ ٹونالی پر اٹلی میں اپنی سابقہ ٹیموں بریشیا اور میلان کے ساتھ کھیلوں پر شرط لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ فیفا نے اس پابندی کو دنیا بھر میں بڑھا دیا۔ کلب نے ٹونالی کے خلاف الزام کو تسلیم کر لیا ہے۔کلب نے کہا ہے کہ :

“سنڈرو ٹونالی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، اور نیو کیسل یونائیٹڈ مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔”
پابندی کی وجہ سے، ٹونالی اگست تک نہیں کھیل سکیں گے اور یورو 2024 ٹورنامنٹ میں نہیں ہوں گے۔

اٹلی کے لیے کھیلنے والے ٹونالی پر سٹہ بازی کی وجہ سے 20,000 یورو (تقریباً 17,380 پاؤنڈ) جرمانہ عائد کیا گیا۔ اصل میں، اس پر 18 ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی، تاہم، یہ سزا اس وقت کم کر دی گئی جب وہ آٹھ ماہ کے “علاج معالجے” میں شامل ہونے پر رضامند ہو گیا۔ جس سے اسے جوئے کی لت سے نجات دلانے میں مدد ملی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this