Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانآئی ایم ایف سے قرض پر نیا معاہدہ جون یا جولائی کے...

آئی ایم ایف سے قرض پر نیا معاہدہ جون یا جولائی کے اوائل میں متوقع: وزیر خزانہ

Published on

آئی ایم ایف سے قرض پر نیا معاہدہ جون یا جولائی کے اوائل میں متوقع: وزیر خزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کو مل سکتی ہے، جس کے بعد جون تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منگل کو کہا ہے کہ رواں سال جون یا جولائی کے اوائل تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پر سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے گذشتہ ہفتے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی گئے تھے، جہاں انہوں نے آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض کے ایک نئے معاہدے پر بات چیت کا آغاز کیا تھا۔

وزیر خزانہ نے منگل کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ طویل مدتی بڑے پروگرام سے متعلق آئی ایم ایف سے واشنگٹن میں ان کی بات چیت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ نئے قرضے کے حجم اور مدت کے بارے میں اس وقت بات ہو گی جب آئی ایم ایف کا وفد مئی میں اسلام آباد آئے گا۔ ’ہمیں امید ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی کے اواخر میں ہو جائے گا۔‘

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی قرض کے نئے پروگرام پر بات چیت شروع کرنے کی دو وجوہات ہیں، جن میں سے ایک معاشی استحکام اور دوسرا اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this