Saturday, February 8, 2025
Homeاسرائیلنیتن یاہو کی لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی

نیتن یاہو کی لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی

Published on

نیتن یاہو کی لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اسے غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رات کو جنوبی بیروت میں حملہ کر کے 4 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر گولہ باری اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) لبنان میں حزب اللّٰہ کے 185 اہداف جبکہ غزہ میں حماس کے 45 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی اسرائیل میں حملے کے بعد سائرن بجنے لگے، منگل اور بدھ کو جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے، جبکہ 3 امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتانا ہے کہ آج صدر بائیڈن کی نیتن یاہو کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے سے متعلق ایک اہم فون کال بھی متوقع ہے۔

Latest articles

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی...

More like this