Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلنیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے...

نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی

Published on

spot_img

نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو ہمارے جواب سے اسے پچھتانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے، ہمارے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this