Wednesday, July 3, 2024
Top Newsنیپال: ’بدھا کا اوتار‘ سمجھا جانے والا شخص، بچوں کے جنسی استحصال...

نیپال: ’بدھا کا اوتار‘ سمجھا جانے والا شخص، بچوں کے جنسی استحصال کا مجرم قرار

نیپال: ’بدھا کا اوتار‘ سمجھا جانے والا شخص، بچوں کے جنسی استحصال کا مجرم قرار

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں ایک ایسے شخص کو بچوں کے جنسی استحصال کا مرتکب پایا گیا ہے، جسے اس کے روحانی پیروکار ‘مہاتما بدھ کا اوتار‘ سمجھتے تھے.

تفصیلات کے مطابق رام بہادر بومجن کو،جنہیں کچھ لوگ بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کا اوتار مانتے ہیں،پولیس نے جنوری میں جنسی زیادتی کے الزام ، اور انکےکیمپوں سے کم از کم چار پیروکاروں کی گمشدگی میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔

Nepal convicts 'Buddha Boy' of child sexual abuse
Nepal convicts ‘Buddha Boy’ of child sexual abuse

بومجن 2005 میں جنوبی نیپال میں اس وقت مشہور ہوئے تھےجب انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ مہینوں کسی درخت کے نیچے بغیر حرکت کیے اور کسی کھانے پانی کے بغیر مراقبہ کر سکتے ہیں.

بومجن کے پیروکار اس کا بہت زیادہ احترام کرتے اور اسے ‘مہاتما بدھ کا اوتار‘ سمجھتے ہیں لیکن اس شخص کے خلاف ماضی میں کئی بار ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ اپنے پیروکاروں پر جسمانی اور جنسی حملوں کا مرتکب ہوتا تھا۔ مزید یہ کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے روپوش تھا اور اسی لیے گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔

نیپالی پولیس کے مطابق رام بہادر بومجن کو جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس کے قبضے سے تقریباﹰ تین کروڑ نیپالی روپے اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی صورت میں مزید ساڑھے 22 ہزار ڈالر کے برابر رقوم بھی برآمد کر لی گئی تھیں۔

بومجن کو نیپال کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ سی آئی بی طویل کوششوں کے بعد اس سال جنوری میں ملکی دارالحکومت کھٹمنڈو کے مضافات میں ایک گھر سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایک مقامی عدالت کے جج نے ملزم بومجن کو پیر 24 جون کے روز بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں باقاعدہ قصور وار قرار دے دیا ، اور کہا کہ سزا اگلے ماہ جولائی میں سنائی جائے گی۔ ان کے پیروکاروں کی گمشدگی سے متعلق الزامات پر مقدمہ ابھی زیر التوا ہے.

اپنے پیروکاروں پر جنسی اور جسمانی حملوں کے الزامات کے دوران ان کی مقبولیت کم ہو گئی ہے، لیکن انہوں نے ابھی تک جنوبی نیپال میں ان کیمپوں کو برقرار رکھا ہوا ہے ،جہاں ہزاروں لوگ عبادت کے لیے آتے ہیں یا وہیں رہتے ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...