
National weightlifter Noah Dastgir won the gold medal at the Strongman Games
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق
پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں اسٹرانگ مین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
نوح دستگیر بٹ نے ہرکولیس کالمز ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا، انہوں نے اپنے بھارتی حریف کے خلاف فتح سمیٹی۔
اس ایونٹ میں 18 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے۔
واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر بھی ہیں۔