Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsملتان: آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 3...

ملتان: آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے علاقے آغا پورہ میں گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ملتان سٹی پولیس افسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان میں دھماکا ہونے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی، اور بدقسمت واقعے میں 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی افراد زخمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، متوفیوں کی شناخت ریاض، منشا اور صفیہ بانو کے نام سے ہوئی۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملتان پولیس، ریسکیو 1122، کرائم ریکارڈ آفس (سی آر او)، بم ڈسپوزل اور دیگر حکام کی ٹیموں نے موقع پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

اس میں کہا گیا کہ سی پی او صادق علی ڈوگر اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جائے حادثہ اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

صادق علی ڈوگر نے ابتدائی تحقیقات کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ آتش بازی کا سامان گھر میں تیار کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس افسران کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سی پی او ملتان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

ملتان کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) جنرل کامران امیر خان، سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) حسن رضا کھاکھی، دہلی گیٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) مظہر ہراج، ڈی ایس پی مامون علی اور دیگر افسران نے اس موقع پر موجود تھے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this