محمد یوسف اور ثنا میر میریلیبون کرکٹ کلب کے اعزازی تاحیات ممبر نامزد
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ثنا میر اور محمد یوسف کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے اعزازی تاحیات ممبران کے لیے نامزد کیا گیا۔
لائف ممبرز کے تازہ ترین گروپ میں انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ اور ڈوین براوو اور کرس گیل کی ونڈیز جوڑی بھی شامل ہے۔
پاکستان کی ثنا میر نے اپنے 226 بین الاقوامی میچوں میں سے 137 میں اپنے ملک کی کپتانی کی اور خواتین کے ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی باؤلر تھیں انہوں نے کھیل میں براڈکاسٹر بننے سے پہلے 240 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
میر نے ایکس پر کہا کہ میں واقعتاً باوقار ایم سی سی کی تاحیات رکنیت حاصل کرنے پر فخر اور عاجز ہوں میں اس عمل میں شامل ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے کرکٹ اور میرے ملک کے لیے میری لگن اور جذبے کو تسلیم کیا ۔
محمد یوسف نے پاکستان کے لیے اپنے 90 ٹیسٹ میچوں میں 52.29 کی اوسط سے 7,500 سے زیادہ رنز بنائرکھے ہیں اور 288 ون ڈے میچوں میں 9,700 رنز بنائے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ اب بھی ان کے پاس ہے، انہوں نے 2006 میں 1,788 رنز بنائے تھے۔