Wednesday, February 5, 2025
Homeکھیلکرکٹمحمد نبی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پرکھل کر بول پڑے

محمد نبی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پرکھل کر بول پڑے

Published on

محمد نبی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پرکھل کر بول پڑے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق تجربہ کار افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر کہا کہ ان کا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نبی نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا میں ہوگی۔

آل راؤنڈر 2009 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے افغانستان کرکٹ ٹیم کا ایک اہم رکن اور نمایاں شخصیت رہےہیں تجربہ کار آل راؤنڈر نے 3 ٹیسٹ، 161 ون ڈے اور 128 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں نبی نے اپنے شاندار کرکٹ کیریئر میں 5000 سے زیادہ رنز بنائے اور 250 وکٹیں حاصل کیں۔

نبی نے اس وقت تک کرکٹ کھیلتے رہنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جب تک وہ فٹ اور موثر رہیں گے نبی نے ریمارکس دیئے کہ وہ اچھی فارم میں ہیں، اپنی رفتار، فیلڈنگ کی صلاحیت اور باؤلنگ کی کارکردگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

کھلاڑی نے کہا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنے ون ڈے مستقبل کا فیصلہ کریں گے نبی نے کہا کہ وہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، بشرطیکہ وہ منتخب ہو جائیں۔

افغانستان کی ٹیم کو اس مرحلے پر بھی میری ضرورت ہے لیکن پھر بھی ہو سکتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 50 اوور (فارمیٹ) میں میری آخری چیمپئنز ٹرافی ہو اور اس کے بعد شاید ایک سال اور بس، نبی نے مزید کہا کہ اگر مجھے منتخب کیا گیا تو مجھے کھیلنا پڑے گا۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز...

سری لنکا کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار...

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ ہونے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو 19 سال...

ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کی بیرون ملک امدادی ایجنسی، یو ایس ایڈ، کو...

More like this