ماسکو حملہ، پاکستان کی شدید مذمت
پاکستان نے ماسکو دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا.
پاکستان کے وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماسکو میں کنسرٹ ہال پر ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس مشکل گھڑی میں ہم روسی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں۔ قومی سانحہ کی اس گھڑی میں پاکستان روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔