Friday, July 5, 2024
Top Newsنصف سے زائد سینیٹرز ریٹائر،ایوان بالا غیرفعال

نصف سے زائد سینیٹرز ریٹائر،ایوان بالا غیرفعال

نصف سے زائد سینیٹرز ریٹائر،ایوان بالا غیرفعال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں 52 سینیٹرز گزشتہ شب ریٹائر ہو گئے جس کے بعد سینیٹ اب کم از کم 3 ہفتوں تک غیر فعال رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر کی مدت 6 سال ہوتی ہے لیکن ان میں سے نصف ہر 3 سال بعد ریٹائر ہو جاتے ہیں اور خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جاتے ہیں، یہ انتخابات عام طور پر سینیٹرز کی مدت ختم ہونے سے کچھ روز قبل ہوجاتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہو سکا۔

ملکی تاریخ کی سویلین حکومت میں پہلی بار سینیٹ کا ایوان غیر فعال ہوگیا ہے. عام انتخابات میں تاخیر، انتخابات کے بروقت انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی کی وجہ سے الیکٹورل کالج کی عدم موجودگی کے سبب یہ انوکھی صورتحال سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے غیر فعال ہونے سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے.

الیکشن کمیشن کے مطابق 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن جمعرات (14 مارچ) کو انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

سینیٹ کی ان 4 نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے جو پہلے قبائلی علاقوں کے لیے مخصوص ہوتی تھیں کیونکہ یہ نشستیں 25ویں ترمیم کے تحت خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ختم کر دی گئی ہیں۔

دیگر خبریں

Trending