Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsمالی میں سونے کی کان میں حادثہ، 70 سے زائد افراد ہلاک

مالی میں سونے کی کان میں حادثہ، 70 سے زائد افراد ہلاک

Published on

مالی میں سونے کی کان میں حادثہ، 70 سے زائد افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک مالی میں سونے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مالیان کے جنوب مغربی قصبے کنگابا میں سونے کی کان کنوں کے گروپ کے عہدیدار عمر سیدیبی نے جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا کہ ’معاملہ ایک شور کے ساتھ شروع ہوا اور یکایک زمین ہلنے لگی، سونے کی کان میں مزدوروں کی تعداد 200 سے زیادہ تھی، تلاش اب ختم ہو گئی ہے اور ہمیں 73 لاشیں ملی ہیں۔‘

ایک مقامی کونسلر نے بھی حادثے میں ہلاک مزدوروں کی اسی تعداد کی تصدیق کی۔

مالی کی کانوں کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں متعدد کان کنوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا، لیکن درست اعداد و شمار نہیں بتائے تھے۔

حکومت نے ’غم زدہ خاندانوں اور مالی کے عوام کے ساتھ گہری تعزیت‘ کا اظہار کیا ہے۔

اس نے کان کنی کی جگہوں اور سونے کی کان کنوں کے قریب رہنے والی برادریوں سے بھی کہا کہ وہ حفاظتی تقاضوں کا احترام کریں اور صرف گولڈ پیننگ کے لیے وقف کردہ حدود میں کام کریں۔

مالی، جس کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے، افریقہ کے سونا پیدا کرنے والے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

سونے کی کان کنی کی جگہوں پر باقاعدگی سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے ہیں اور حکام، دھات کی مصنوعی کان کنی کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔

گزشتہ سال مارچ میں اس وقت کے وزیر کان کنی سیڈو ٹرور نے کہا تھا کہ مالی نے 2022 میں 72.2 ٹن سونا پیدا کیا اور اس دھات نے قومی بجٹ میں 25 فیصد، برآمدی آمدنی میں 75 فیصد اور جی ڈی پی میں 10 فیصد حصہ ڈالا۔

Latest articles

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

More like this