Saturday, October 5, 2024
Homeبین الاقوامیشدید گرمی کے باعث حج کے دوران 1300 سے زائد اموات،جانبحق 83...

شدید گرمی کے باعث حج کے دوران 1300 سے زائد اموات،جانبحق 83 فیصد عازمین غیر رجسٹرڈ: سعودی عرب – Hajj Pilgrims Deaths

Hajj Pilgrims Deaths – شدید گرمی کے باعث حج کے دوران 1300 سے زائد اموات،جانبحق 83 فیصد عازمین غیر رجسٹرڈ: سعودی عرب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے تصدیق کی ہےکہ رواں سال حج کے دوران مقامات مقدسہ پر شدید گرمی کے باعث حج کے دوران 1,300 سے زائد حجاج جاں بحق ہوئے۔

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجیل نے کہا کہ 1,301 اموات میں سے 83 فیصدعازمین بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔

Hajj Pilgrims Deaths – عازمین کا اب بھی اسپتالوں میں  علاج جاری ہے

سرکاری ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ 95 عازمین کا اب بھی اسپتالوں میں علاج جاری ہے جن میں سے کچھ کو علاج کے لیے بذریعہ ہوائی جہاز دارالحکومت ریاض بھی منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شناخت کے عمل میں تاخیر ہوئی کیونکہ بہت سے مرنے والے حاجیوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں تھے۔

Hajj Pilgrims Deaths – تعداد بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کو مکہ میں دفن کردیا گیا ہے۔

تعداد بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کو مکہ میں دفن کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مصر نے 16 ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں جنہوں نے غیر تجسٹرڈ عازمین کو سعودی عرب جانے میں مدد فراہم کی تھی۔

حج کے موقع پر سعودی حکام نے غیر رجسٹرڈ زائرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو مکہ سے بے دخل کردیا تھا۔

تاہم اس کے باوجود بہت سے حجاج جس میں زیادہ تر مصری شامل ہیں، مکہ اور اس کے آس پاس کے مقدس مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اجازت نامہ رکھنے والے حجاج کے برعکس ان کے پاس جھلسا دینے والی گرمی سے بچنے کے لیے واپس جانے کے لیے کوئی ہوٹل نہیں تھا۔

ہفتے کے روز ایک بیان میں مصر کی حکومت نے کہا کہ 16 ٹریول ایجنسیوں نے غیر قانونی طور پر سعودی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصری حجاج کو حج ویزوں کے بجائے سعودی ٹورسٹ ویزے فروخت کیے۔

بعدازاں ان ایجنسیوں نے حجاج کرام کو مکہ میں اور مقدس مقامات کو شدید گرمی میں اکیلا چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبرررساں ادارے کے مطابق مرنے والے حجاج میں سے 165 انڈونیشیا، 98 بھارت،35 پاکستان سے تعلق رکھتے تھےاور اردن، تیونس، مراکش، الجیریا اور ملائیشیا کے درجنوں عازمین بھی شامل ہیں جبکہ دو امریکی شہریوں کی بھی اموات کی اطلاع ہے۔

اردن اور تیونس جیسے کچھ ممالک نے حاجیوں کی اموات کا ذمہ دار شدید گرم موسم کو ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں…
حج کے دوران 900 حاجی جاں بحق،35 پاکستانی بھی شامل

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments