سعودی عرب کی جیلوں میں 12 ہزار سے زائد پاکستانی قید ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں 23 ہزار 456 پاکستانیوں کے بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہواہے جس میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیں ، جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں 12 ہزار 156 ،متحدہ عرب امارات میں پانچ ہزار 292 ،عراق 519 ، بحرین 450اور قطر میں 338 پاکستانی قیدی ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق 15 ہزار 587 قیدی سزا یافتہ ہیں جبکہ 7 ہزار 869 پاکستانی قیدی انڈر ٹرائل ہیں۔