Wednesday, November 27, 2024
HomeTop News3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے...

3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

Published on

spot_img

3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران پاکستانی صارفین کی پونے 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیں۔

یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے ٹک ٹاک نے 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران 17 کروڑ 46 لاکھ ایک ہزار 963 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔

یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے لگ بھگ ایک فیصد کے برابر ہے۔

پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک نے ایک کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار 855 ایسے اکاؤنٹس بھی پلیٹ فارم سے ہٹائے، جن کے بنانے والوں کی عمر 13 سال سے کم تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اسپام اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپام اکاؤنٹس کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

کمپنی کی جانب سے مواد کی جانچ پڑتال کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی مواد کی نشاندہی اور کارروائی کی جاسکے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this