منگولیا نےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور کا نا پسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا اور سنگاپور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
سنگاپور نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا مگر منگولیا کی بیٹنگ لائن صرف 10 رنز کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
منگولیا ٹیم کے 5بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 10 اوورز میں آؤٹ ہوئی سنگاپور کے ہرشا بھردواج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
سنگاپور نے منگولیا کا 11 رنز کا ہدف پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ منگولیا کے یہ 10 رنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے کم ترین اسکورہیں۔
اس شکست کے ساتھ ہی منگولیا پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے برقرار ہے اور اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں شکست کا سامنا کر چکا ہے۔
ان کے بقیہ میچ مالدیپ اور ملائیشیا کے خلاف ہوں گے۔