میاں اسلم اقبال کا اپنے بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدی پر موقف
گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال کااپنے ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھاکہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے اس لیے انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا.
اس ویڈیو پیغام کے بعد رہنماء تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ سے وضاحت دی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے.انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے بھائی میاں امجد اقبال کا تعلق ہے تین ہفتے قبل انہیں اغوا کیا گیا اور انکا ویڈیو بیان اور تحریری بیان لیا گیا.
انہوں نے کہا کہ مجھےاپنے بھائی کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں البتہ ہر کسی کو اپنی رائے اور سیاست کا حق حاصل ہے میں انکو نئے انداز میں سیاست پر Good luck کہتا ہوں.
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور رہونگا انشااللہ
زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے میرے خلاف بے بنیاد الزامات اور بائیس جھوٹے مقدمات کیے گئے جبکہ میں 7 مئی سے اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں لاہور سے باہر تھا جسکی تفصیلات پہلے بتا چکا ہوں۔