Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالچیمپیئنز لیگ ،مانچسٹر سٹی کی پے در پے فتوحات کا نہ تھمنے...

چیمپیئنز لیگ ،مانچسٹر سٹی کی پے در پے فتوحات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل( اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے 16 ویں راؤنڈ میں کوپن ہیگن اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں ۔جہاں مانچسٹر سٹی نے کوچ پیپ گارڈیوولا کی قیادت میں کوپن ہیگن کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

مانچسٹر سٹی نے ہوم اسٹیڈیم،( اتحاد )میں، ستمبر 2018 سے چیمپئنز لیگ کا کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ سٹی نے چیمپئنز لیگ کے اپنے آخری 10 میچز لگاتار جیتے ہیں، جس سے یہ ایسا کرنے والی پہلی انگلش ٹیم بن گئی ہے ۔ دسمبر کے اوائل سے، سٹی اپنی آخری ہار کے بعد تمام مقابلوں میں 20 میں سے 18 گیمز جیت کر شاندار فارم میں ہے ۔

گارڈیولا نے اپنی ٹیم کے ابتدائی لائن اپ میں سات کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئے آنے والے دو کھلاڑیوں نے کھیل کے پہلے پانچ منٹ میں ایک ساتھ گول کر کے کھیل پر فوری اثر ڈالا۔
جولین الواریز نے کارنر کک ماری اور ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک مینوئل اکانجی نے اتنی مضبوطی سے شاٹ لگائی کہ دوسری ٹیم کے گول کیپر کامل گرابارا کے لیے اس کو روکنا مشکل ہوگیا جس کے نتیجے میں گیند جال میں چلا گیا۔ اس گول نے گارڈیولا کی ٹیم کو میچ کے شروع میں ہی برتری دلا دی۔

اس کے بعد دوسرے کھلاڑیوں نے کچھ مواقع گنوائے لیکن جولین الواریز نے سٹی کے لیے دوسرا گول داغ دیا ۔ الواریز نے کافی طاقت کے ساتھ گیند کو کک ماری، جسے مخالف ٹیم کے گول کیپر کامل گرابارا، جو لیور پول کے لیے کھیلتے تھے، اس شاٹ کو پکڑنے میں ناکام رہے اور یہ گول لائن کو عبور کرتے ہوئے اس کے ہاتھوں سے پھسل گئی۔ گول کیپر کی اس غلطی کے نتیجے میں سٹی نے ایک اور گول کر دیا۔

اس کے بعد تقریباً 20 منٹ تک کھیل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ ہوا ۔ اور پھر کوپن ہیگن کے کھلاڑی محمد الیونوسی نے وکٹر فرہولڈ ، نے گیند کو پاس کیا اور ایلیوونوسی نے مانچسٹر سٹی کے گول کیپر ایڈرسن کے دفاع کو توڑتے ہوئے گول داغ دیا ۔

ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، ایسا لگتا تھا کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیل میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوگی ، لیکن پھر مانچسٹر سٹی کے روڈریگو نے گیند کو میدان کے پار ایرلنگ ہالینڈ کو دے دیا۔ ہالینڈ نے گیند کو کنٹرول کیا، اور گول کیپر، گرابارا کے دفاع کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ کے قریب جال میں پھینک دیا۔ اس گول نے ہاف ٹائم سے قبل مانچسٹر سٹی کی برتری کو بڑھا دیا۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے گول کیپر ایڈرسن کو آسکرسن کے ایک شاٹ کو روکنے کے لیے سیو کرنا پڑا ۔
میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گارڈیولا نے دیگر کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دینے کے لیے اپنی ٹیم میں مزید تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ایک کھلاڑی، میتھیس نونس کو اس لیے کھیل چھوڑ کے جانا پرا کیونکہ ان کی انگلی شدید زخمی ہوگئی تھی ۔

اس کے بعد کھیل میں، ریکو لیوس نے مانچسٹر سٹی کے لیے ایک اور گول تقریباً کر دیا، لیکن ان کا شاٹ کراس بار پر لگا۔ اس کے باوجود، مانچسٹر سٹی نے کھیل کے اختتام تک مڈفیلڈ میں گیند کو کنٹرول کیا، اور ایک اہم میچ جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔پریمیئر لیگ کے اگلے میچ میں مانچسٹر سٹی اتوار کو اینفیلڈ میں لیورپول کے خلاف کھیلے گی جوکہ پہلے ہی لیگ ٹیبل پر سہرِ فہرست ہے ۔ اگر سٹی یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ لیگ کی ٹاپ ٹیم بن جائے گی۔ جس کا مقصد لگاتار چوتھا ٹائٹل جیتنا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...