Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsرمضان کی دوسری افطاری میں بنائیں "چکن تکہ کریپس" اور سجائیں اپنا...

رمضان کی دوسری افطاری میں بنائیں “چکن تکہ کریپس” اور سجائیں اپنا دسترخوان

Published on

رمضان کی دوسری افطاری میں بنائیں “چکن تکہ کریپس” اور سجائیں اپنا دسترخوان

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی بہترین افطاری کے لئے اگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو اردو انٹرنیشنل لایا ہے آپ کے لئے مختلف اور آسان ریسپیز جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔

رمضان کریم کے مبارک مہینے میں اپنے دسترخوان پر سجائیں لذیز اور ذائقہ دار کھانے جس سے بڑھے آپ کے دستر خوان کی شان.

چکن تکہ کریپس Chicken Tikka Crepes بنانےکے اجزاء :

میدہ 2 کپ
دودھ 2 کپ
دہی 2 کھانے کے چمچ
انڈے 2
کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
چکن تکہ بنانے کے اجزاء:
بون لیس چکن (چھوٹے کیوبز) 500 گرام
تکہ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
دہی 1 کپ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
شملہ مرچ (کٹی ہوئی) 1 کپ
پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ
کھانے کا تیل 3 کھانے کے چمچ
ہری مرچ (کٹی ہوئی) 4
کھانے کا تیل (دھواں دینے کے لیے) 1 چائے کا چمچ
گرم کوئلے کے ٹکڑے 2
فلار مکسچر بنانے کے اجزاء:
میدہ 1/2 کپ
پانی 1 کپ
چکن تکہ کریپس بنانےکے اجزاء:
تیار کریپس
تیار چکن تکہ
تیل 2 کھانے کے چمچ
فلار مکسچر

بنانے کا طریقہ:

1 . کریپس بنانے کے ایک باؤل میں میدہ، انڈا، دہی، نمک، دودھکھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
2 . اب ایک نان اسٹک پین میں ایک کپ بیٹر ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں۔
3 . چکن تکہ بنانے کے لئے ایک باؤل میں بون لیس چکن، تکہ مصالحہ، دہی، لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے تیس منٹ کے لیے میرینیشن کے لئے رکھ دیں۔
4 . اب ایک پین میں کھانے کا تیل اور میرینیٹ کیا ہواچکنڈال کر اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔
5 . پھر اس میں شملہ مرچ، پیاز اور ہری مرچیں ڈال کرایک سے دو منٹ تک پکائیں۔
6 . اب چولہا بند کرکے پین میں ایلومینیم رکھ کر گرم کوئلے رکھیں اور اس پر آئل ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر ایک منٹ دھوا ں دیں۔
7 . چکن تکہ کریپس بنانے کے لئے تیار کریپ لے کر اس میں چکن تکہ مکسچر ڈال کر باکس پیٹی کی شکل بنا فلار مکسچر سےجوڑ دیں۔ نوٹ: ایئر ٹائٹ بیگ میں دو ہفتوں تک رکھ سکتے ہیں۔
8 . اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں تیارچکن تکہ کریپس ڈال کر ہر طرف سے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔
9 . چکن تکہ کریپس تیار ہیں۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this