Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsلاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست...

لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی

Published on

spot_img

لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو ترمیم کے بعد پانچ سال کیا، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کلعدم قرار دے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس میں آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت تاحیات سے کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔

جسٹس بلال حسن شاہد نے درخواست گزار اور حکومت کی جانب سے دلائل پیش کیے جانے کے بعد سماعت مکمل کر لی تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this