Friday, July 5, 2024
Top Newsآنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی...

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے آنجہانی معروف گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

گلوکار شبھ دیپ سنگھ جنہیں دنیا بھر میں سدھو موسے والا کے نام سے جانا جاتا تھا، کے والد بلکور سنگھ نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ننھے مہمان کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اطلاع دی کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

والد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے‘۔

اردو انٹرنیشنل

انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

بلکور سنگھ (جن کی عمر تقریباً 60 برس ہے) نے ننھے مہمان کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے وقت سدھو موسے والا کی تصویر بھی رکھی ساتھ رکھی تھی جس میں لکھا گیا ہے کہ “Legends Never Die”(لیجنڈ کبھی نہیں مرتے)

اردو انٹرنیشنل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی والدہ 58 اور والد 60 سال کے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری کے آخر میں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ تاہم اس حوالے سے ان کے خاندان والوں نے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

شوبھدیپ سنگھ سدھو ( سدھو موسے والا ) 11 جون 1993 کو مانسا، پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے، وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، دنیا بھر میں وہ اپنی پنجابی گلوکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

29 مئی 2022 میں انہیں انڈیا کے ریاست پنجاب کے ضلع مانسہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاتھا، اس وقت ان کی عمر 28 سال تھی.

امیر ترین پنجابی گلوکاروں میں سے ایک موسے والا نوجوانوں میں انتہائی مقبول تھے جب کہ وہ اپنے گانے خود ہی لکھتے اور پروڈیوس بھی خود کرتے تھے۔

ان کے قتل کے بعد بھی ان کے بعض گانے ریلیز ہوئے اور انہیں لاکھوں لوگوں نے سراہا۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...